ویسٹ پولیس نے سگریٹ کا سمگلر اور منشیات فروش گرفتار کر لیا

کراچی : ویسٹ پولیس نے بڑے پیمانے پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ  ملزم کار نمبری AWA-233 میں چھپا کر نان کسٹم پیڈ سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ایس ایچ او منگھو پیر نے دوران چیکنگ نادرن بائی پاس پر کاروائی کر کے ملزم مہر علی ولد رحیم بخش کو گرفتار کر لیا ہے ۔

گرفتار ملزم کی کار نمبری AWA-233 میں موجود 7800 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر لی گئی ہے ۔ گرفتار ملزم سے برآمدہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور کار نمبری AWA-233 کو زیر دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ۔

مذید پڑھیں :جامعہ بنوری ٹائون کے ختم القرآن کی دعا میں ہزاروں کے مجمع پر رقت طاری

جب کہ ملزم کو زیر دفعہ 54 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم اور برآمدہ سامان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

ادھر منگھو پیر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ہے ۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ  ملزم منگھو پیر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش ملزمان کو چرس کی سپلائی فراہم کرتا تھا ۔ ایس ایچ او منگھو پیر نے مشکی پاڑہ کے قریب کاروائی کر کے ملزم حزب اللّه ولد سنا اللّه کو گرفتار کیا ہے ۔

مذید پڑھیں :بھارتی اداکارہ سے سابق شوہر کی زبردستی بیٹا چھیننے کی ویڈیو وائرل

گرفتار ملزم سے 01 کلو 600 گرام سے زائد فائن کوالٹی کی چرس و نقدی برآمد کی گئی ہے ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ الزام 390/2021 بجرم دفعہ 6/9C درج، تفتیش جاری ہے ۔ گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور قبل از بھی مقدمہ الزام نمبر 213/2021 بجرم دفعہ 6/9B میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *