اسلام آباد : گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ ثنا فخر نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ایک خاص نعمت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک وہ عظیم مہینہ ہے جس کی عبادت ہزاروں سال کی عبادات سے افضل ہے اس مہینے میں گناہوں سے توبہ اور ثواب کے کاموں میں مشعول ہونا انسان کی کامیابی کا اہم زریعہ ہے رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ کی راہ میں ایک روپیہ خرچ کرنا ہزاروں روپے خرچ کرنے سے بہتر ہے ۔
مذید پڑھیں :واٹر بورڈ نے تعاون نہ کرنے پر KE کو خط لکھ دیا : رپورٹ
اس مہینے میں انسان سے جتنا ہو سکتا ہے غریب، بے سہارا، افراد سے بھرپور تعاون کریں ۔
پاکستانی معروف اداکارہ ثنا فخر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام اہل اسلام عبادات کی طرف توجہ دیں اور نیکی کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں برکتوں اور بخششوں کا مہینہ ہے تا کہ اللہ تبارک و تعالی سب کی مغفرت فرمائیں۔