سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عید الفطر کیلئے منظم ٹریفک پلان تشکیل دیدیا

پشاور (نمائندہ وصال احمد ) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عید الفطر کیلئے منظم ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے ۔

ماضی کی طرح امسال بھی چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے ایک منظم ٹریفک پلان کو تشکیل دیا ہے جس کے تحت پشاور میں ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے 3 ایس پیز‘ 10 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز سمیت 1089 وارڈنز ڈیوٹی انجام دینگے ۔

اسی طرح شہر کے مختلف سیکٹروں میں 54 رائیڈرز اور 18 فورک لفٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو شہر میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے موقع پر صلاحیتیں بروئے کارلائے گی۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور عید الفطر کے موقع پر ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر سہولیات صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔

مذید پڑھیں :وسیم احمد اسلامک کو ریلیف ورلڈ وائیڈ (IRW) کا CEO مقرر کر دیا گیا

تاہم شہری بھی غلط پارکنگ اور ٹریفک نظام میں خلل ڈالنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو عید الفطر کے موقع پر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ شہری عید الفطر کے موقع پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور ان کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک کنٹرول کرنے سمیت کورونا وائرس کے باعث ہجوم والی جگہوں پر خاص نظر رکھیں اور وہاں پر شہریوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی بھی دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے سمیت کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں اور اس سلسلے میں منظم ٹریفک پلان تشکیل دیدیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں :اہلسنت و جماعت کی مساجد میں نماز عید کس وقت ہو گی ؟

جس پر ہر صورت میں عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر ٹریفک نظام کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے عوام کو جہاں کہیں بھی مشکلات درپیش ہوں گی سٹی ٹریفک پولیس پشاور وہاں پر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *