واٹر بورڈ نے تعاون نہ کرنے پر KE کو خط لکھ دیا : رپورٹ

کراچی : کراچی کو پانی کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے کے الیکٹرک واٹر بورڈ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے ایک خط سی ای او کے الیکٹرک کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ادارہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے ۔ واٹر بورڈ نے شکوہ کیا ہے کہ کراچی کو پانی کیسے سپلائی کریں ۔

خط کے مطابق کے الیکٹرک تعاون کرنے کو تیار نہیں ۔بار بار التجاء کے باوجود رمضان المبارک بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔

مذید پڑھیں :حکومت مدارس کی طاقت ختم کرنے میں کیسے کامیاب ہوئی ؟

ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ نے K الیکٹرک کے سی ای او کو خط 19 اپریل کو لکھا گیا تھا ، خط میں بھی درخواست کی تھی کہ رمضان اور عید کے دنوں میں واٹر بورڈ کی مین سپلائی اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔

خط کے مطابق دھابے جی، پیپری، گھارو اور حب پمپنگ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر میں پانی کی طلب پوری نہیں ہو پاتی ۔ واضح رہے کہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری بلدیات نجم شاہ بھی واٹر بورڈ کی تنصیبات کا دورہ کر چکے ہیں ۔

ایک بار پھر درخواست کرتے ہیں کہ واٹر بورڈ کے مین سپلائی کی تنصیبات پر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *