سعودیہ میں 30 روزوں کے بعد 13 مئی کو عید کا اعلان

سعودی عرب میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔ مملکت میں رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہو گا ۔ عید 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی ۔ مشیر سعودی رائل کورٹ

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی گزٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اس کا مطلب اس بار 30 روزے رکھے جائیں گے اور مملکت میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی ۔

مذید پڑھیں :مفتی تقی عثمانی کا مجمع العلوم الاسلامیہ سے لا تعلقی کا اعلان

سعودی میڈیاکے عید الفطر رمضان کے مہینے کے بعد منائی جاتی ہے، پوری دنیا میں رہنے والے 1.8 ارب مسلم یہ دن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں ۔

دوسری طرف سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد مملکت کی انتظامیہ کی طرف سے سختی کی گئی ہیں، اور عید پڑھنے والوں سے متعلق سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *