عالم اسلام متحد ہو کر مسجد اقصی کیلئے آواز اٹھائے : مولانا زبیر احمد صدیقی

ملتان : مسجد اقصی کے اسرائیلی فوجوں کے ہاتھوں بے حرمتی اور بے گناہ فلسطینوں پر تشدد سفاکیت کی انتہاء ہے ۔

عالمی قوتوں کی سالہاسال سے جاری اس بر بریت پر منافقانہ خاموشی قابل مذمت ہے، عالم اسلام اس وحشیانہ تشدد کے خلاف متحد ہو کر مسجد اقصی کے تقدس کی حفاظت اور فلسطینوں کو حقوق دلوانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم،جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے مہتمم، شیخ الحدیث مولانا زبیر احمد صدیقیؔ نے جامع مسجد مدنی تھانہ چوک شجاع آباد میں ختم قرآن کریم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مذید پڑھیں :کیا دینی علوم کی طرف رغبت حصول روزگار کیلئے ہے ؟

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دوران تراویح مسجد اقصی پر یہودی حملہ اسرائیل کی وکالت کرنے والے یہودیوں کے ایجنڈوں کے منہ پر طمانچہ ہے، انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اپنی پر اسرار خاموشی توڑنا ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر و فلسطین کے مظالم پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ اجتماع سے مولانا مفتی محمد طیب معاویہ، مولانا قاری محمد صفدر اور مولانا محمد احمد پونٹوی نے بھی خطاب کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *