کے ایم سی نادہندہ ہوگئی ،اثاثے ضبط ہونا شروع ہو گئے

کے ایم سی نادہندہ ہوگئی اثاثے ضبط ہونا شروع ،جمعرات کوناظر ہائیکورٹ کی موجودگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےاولڈ کےایم سی بلڈنگ کے احاطے سے 12گاڑیاں ضبط کر لیں ضبط کی گئی گاڑیوں میں افسران کی گاڑیاں شامل تھیں.

کارروائی کنٹریکٹرکو عدم ادائیگی پر عمل میں لائی گئی سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم اور وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ایک ماہ سے اس کارروائی کا علم تھا لیکن انہوں نے بروقت کوئی اقدامات نہ کئے بلکہ اپنے اعتماد کے افسروں کو گاڑیاں کے ایم سی نہ لا نے کی ہدایت کر دی جبکہ میئر کو صورتحال سے پوری طرح آگاہ نہیں کیا گیا اورادارے کو بعض افسران کی وجہ سے سبکی کا سامنا کرنا پٹرا کچھ افسران کا کہنا تھا کہ گاڑیوں سے محروم کرنے میں سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کا کردار زیادہ ہے انہیں ٹھیکیداروں کو بروقت ادائیگیوں کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چائیے تھا .

کے ایم سی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ہے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر ناظر واپس چلے گئے ہیں بہت جلد کنٹریکٹرز کو دائیگیاں کر دی جائیں گی واضح رہےکے ایم سی افسران کی اکثریت نے گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹ اتار رکھی ہے جبکہ بعض افسران کی سرکاری گاڑیاں گھر میں استعمال ہورہی ہیں اورخود نجی گاڑیوں میں دفاتر آتے ہیں .

کےایم سی میں بعض گاڑیاں ایسے افسران کے بھی استعمال میں ہیں جن کی طویل عرےسے کہیں پوسٹنگ نہیں ہےجبکہ روزانہ دفتر آنے والے حقدار محروم ہیں وہیکل ڈپارٹمنٹ کو طویل عرصے سےایسے افسران چلا رہے ہیں جو سیاسی پارٹیوں میں عہدیدار بھی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *