ایران و سعودیہ کی خلیج کم ہو رہی ہے ؟

تہران : خلیج کی خلیج کم ہونے لگی ہے، جہاں ایران نے بالآخر سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی خطے کے مفاد میں ہے ۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مسائل کے حل کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی تعلقات کے لیئے بامعنی سمجھوتوں پر پہنچنے کی قوی امید ہے ۔

ادھر اس کو مبصرین اسرائیل اور امریکا کی نئی پالسیوں سے تشبیہ دے رہے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *