مسجد اقصیٰ حملوں پر عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے : سراج الحق

سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر حملوں سے متعلق عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ 

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام اور قبلہ اول ہے۔

مذید پڑھیں :کیا دینی علوم کی طرف رغبت حصول روزگار کیلئے ؟

انہوں نے مزید کہاکہ رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع سے جاری نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے قابل مذمت ہیں ۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملوں پر عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے اسرائیل کو پرتشدد کارروائیوں سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *