جماعت اسلامی سندھ کا 15 مئی سے انفاق فی سبیل اللہ مہم کا اعلان

کراچی : جماعت اسلامی سندھ نے 15 مئی سے صوبہ بھر میں انفاق فی سبیل اللہ مہم کا اعلان کر دیا ۔ جماعت اسلامی نے اپنے قیام کے پہلے دن سے اپنی جدوجہد کا مرکز و محور ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا بنایا ہوا ہے ۔

ہمارے جلسے جلوس، مظاہرے اور ریلیوں سمیت تمام دینی و سیاسی سرگرمیوں کا مقصد قرآن و سنت کا نظام اور رب کی رضا ہے۔ اہل خیر حضرات جماعت اسلامی کی انفاق فی سبیل اللہ مہم میں بھرپور حصہ لیکر غلبہ اسلام کی جدوجہد میں تعاون کریں ۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ تحریک پاکستان کا سب سے بڑا نعرہ و مطالبہ یہ ہی تھاکہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ! اسی جدوجہد کےلئے مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور پاکستان قائم ہوا۔یہ خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا ۔

مذید پڑھیں :شمس الدین خالد ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ میں حافظ نعیم الرحمن و دیگر کی شرکت

لیکن پاکستان بننے کے بعد لوگوں نے دین اسلام اور اسلامی روایات و اقدار کو چھوڑ دیا جس کی وجہ سے آج ہم دھکے کھا رہے ہیں۔ اسلئے جماعت اسلامی نے اپنے قیام کے روز اول سے اسلامی نظام کے قیام کو ہی اپنا مرکز و محور بنایا ہوا ہے۔ پاکستان بننے کے بعد اسلامی نظام کے لئے جماعت اسلامی نے ملک بھر میں جدوجہد کی۔ اسلامی دستور کے لئے جدوجہد کر کے دستور میں اسلامی دفعات کو شامل اور خلافت کے نظام کو ایک آئیڈیل بنا کر پیش کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی انفاق فی سبیل اللہ مہم 15 مئی سے شروع اور جون جولائی تک جاری رہے گی۔ کارکنان و ذمہ داران مخیر حضرات تک پہنچیں اور انہیں پارلیمنٹ کے اندر و باہر اسلامی نظام کے قیام کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جدوجہد اور اصلاح معاشرہ و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کریں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *