ڈیرہ اسماعیل خان میں فوڈ اتھارٹی نے عوامی فلاح کیلئے کارروائیاں تیز کر دیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( نثار بیٹنی سے ) خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسرز فبیحہ زہرہ اور سیدہ انیلہ مختار نے گرڈ روڈ پر مختلف بیکریز پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران اشیائے خوردونوش کی تیاری کو صاف اور معیاری بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

مذید پڑھیں :دنانیر مبیر کی آوازمیں ’مصطفی جان رحمت‘وائرل ہوگیا

ایک بیکری سے ممنوعہ کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے قبضے میں لے لیا اور بیکری مالک پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو صاف اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور چھٹی کے دن بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *