وزیرِ اعظم کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیئے گئے

مکہ مکرمہ : دورہ سعودی عرب، وزیراعظم کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیئے گئے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیئے ۔

وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران نے مکة المکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، وزیر اعظم، ان کی اہلیہ بشریٰ عمران اور ان کے وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیئے ۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ کی دھابیجی سے کراچی آنے والی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

وزیر اعظم اور ان کے وفد کے لیے خانہء کعبہ کا دروازہ خاص طور پر کھول دیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *