شہر کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے : نجم احمد شاہ

کراچی :  سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید نجم احمد شاہ نے اتوار کے روز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا ہنگامی دورہ کیا اور تمام لیکج پوائنٹس کی فی الفور مرمت کا حکم دیتے ہوئے شہر کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کیں۔

دورے کے موقع پر ایم واٹر بورڈ اسد اللہ خان بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری بلدیات سندھ نے دھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تمام امور کا بغور جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کو پانی کی بلا تفریق فراہی یقینی بنانے کے لئے محکمہ بلدیات سندھ جدید سائنسی خطوط پر کام کرنے کا خواہشمند ہے اور اس مقصد کی تکمیل کی خاطر عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات و مشوروں سے بھی استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے ۔

مذید پڑھیں :وفاق المدارس کا مسجدِ اقصی کی بے حرمتی پر قوم کے نام اہم پیغام

سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق کراچی کے تمام رہائشی و کمرشل علاقوں کی آبی ضروریات کی بروقت تکمیل کے لئے متعدد منصوبہ جات زیر تکمیل ہیں اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انجینئر سید نجم احمد شاہ نے دورے کے دوران مختلف پمپنگ اسٹیشنز کی استعداد کار اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور بعض امور کی نشاندھی کرتے ہوئے انہیں کار آمد انداز سے سر انجام دینے کی ہدایت دی۔

بعد ازاں سیکرٹری بلدیات سندھ نے متعدد ساحلی علاقوں کا بھی دورہ کیا اور مستقبل قریب کی ضروریات اور واٹر ڈی سیلی ناٹیشن پلانٹس کے قیام اور ان کی ممکنہ افادیت کے حوالے سے اہم نکات کا جائزہ لیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *