وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب خوش آئند ہے : کیپٹن عاصم ملک

دبئی : ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے وزیراعظم پاکستان کےآج سے شروع ہونے والے دورہ سعودی عرب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ اس دورے میں معاشی تعاون، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور عالمی سطح پر منظم حکمت عملی ترجیح ہو گی، عالم اسلام متحد ہو جائے تو کوئی طاقت انتشار نہیں پھیلا سکے گی ۔

پاکستان اور سعودی عرب کے بہتر تعلقات سے توانائی سمیت کئی مسائل ختم ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عالم اسلام مل کر مشترکہ معاشی، دفاعی اور تجارتی تعاون بڑھائے، اس سے غربت اور باہمی تنازعات حل ہوں گے ۔

مذید پڑھیں :محکمہ تعلیم کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کا ڈائریکٹر کی تقرری کرانے کا دعوی

اسلام کے خلاف پھیلائی جانے والی نفرت ختم ہوگی، کورونا کے اس بحران میں مسلم ممالک ایک دوسرے سے تعاون کریں اور یہ موقع ہے کہ باہمی شراکت داری کو فروغ دیا جائے ۔

امید ہے وزیر اعظم اس دورہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بھی بات کرینگے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد بغرض روزگار مقیم ہے اور عرب ممالک کو پاکستانی اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔

بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں وزیراعظم عمران خان کو اس اہم دورے پر تمام اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں، ان شاءاللہ اس دورے سے پاک/سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے جس کے مثبت اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *