مرحوم رضوان حیدر کے اہل خانہ کو لیو انکیشمنٹ بھی دیا جائے : پیپلز لیبر یونین کا مطالبہ

کراچی : ایم ڈی واٹر بورڈ نے مرحوم انسپکٹر رضوان حیدر کی اہلیہ کے نام گھر الاٹ کرا دیا ہے ۔ اس حوالے سے پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری محسن رضا نے کہا ہے کہ پیپلز لیبر یونین منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ خان کے اس احسن اقدام کی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

ایم ڈی اسداللہ خان نے مرحوم پبلک ریلیشنز آفیسر رضوان حیدر مرحوم کی بیوہ کو سرکاری کواٹر میں رہائش جاری رکھنے کیلے آڈر کا اجراء کیا اور مرحوم کے لواحقین تک پہنچایا ہے ۔

مذید پڑھیں :محکمہ تعلیم کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کا ڈائریکٹر کی تقرری کرانے کا دعوی

انہوں نے مذید کہا کہ اسی کے ساتھ ہم یہ درخواست بھی کرتے ہیں کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے تحت مرحوم کے لواحقین کو ملنے والے کفن دفن کے پچیس ہزار روپے بھی عید سے قبل افسران کے ذریعے ان تک پہنچا دئیے جائیں تو مذید احسن قدم آپ کی جانب سے ہو گا ۔

 

واضع رہے کہ مرحوم رضوان حیدر شعبہ ٹیکس میں انسپکٹر تھے ۔ انھیں اس سال کی لیوانکیشمنٹ بھی نہیں مل سکا ہے ۔ ان کا لیوانکیشمنٹ کا بل پاس ہو چکا ہے ۔ اسے بھی ادا کر دیا جائے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایم ڈی اسداللہ خان مرحوم کے لواحقین تک یہ بقایا جات پہنچا کر اس خاندان کی اور بہتر سرپرستی کریں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *