لاک ڈائون کے باوجود ستارہ حیدری اسکول میں تقریب کی تیاری

کراچی : حکومت سندھ کی جانب سے این سی او سی کے سفارشات کے بعد لاک ڈائون کا فیصلہ نافذ کیا گیا ہے ۔ تاہم اعلی سفارش کی بنیاد پر سرکاری اسکول کی زمین پر نجی اسکول تعمیر کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد لاک ڈائون کے باوجود کیا جا رہا ہے ۔

نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای میں 9 مئی کو ستارہ حیدری اسکول کے گرائونڈ میں ایک تقریب کی تیاری کی گئی ہے ۔ جس کے لئے اسکول کے وسیع  گرائونڈ میں ایک ٹینٹ بھی نصب کیا گیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نجیب ہارون آج اس سرکاری اسکول کی زمین پر نجی اسکول تعمیر کرنے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

مذید پڑھیں :محکمہ تعلیم کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کا ڈائریکٹر کی تقرری کرانے کا دعوی

اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ابن شہید سہیل سمیع دہلوی کا کہنا ہے کہ شہر میں لاک ڈاؤن ہے ، پھر کس نے اسکول انتظامیہ کو پروگرام کی اجازت دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس پروگرام کو منسوخ کیا جائے ۔

کیوں کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے نجیب ھارون اس جگہ پر سرکاری اسکول کی زمین پر اپنے پرائویٹ اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں ۔انہوں نے سندھ سرکار کی آنکھ میں دھول جھونکی ہے ۔ ایک اسکول گود لیکر پورے گراؤنڈ پر قبضہ کر لیا ہے ۔

مذید پڑھیں :لاک ڈاون کے نام پہ پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کی بھتہ خوری شروع

اسکول کیلئے باتھ روم بنانے کی اجازت کے نام پر پوری عمارت کھڑی کی جا رہی ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ازسر نو اس ساری صورتحال کا جائزہ لیں اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں ۔ یہاں اسکول گود لینے کے نام پر سرکاری جگہ پر قبضہ کیا جا رہا ہے ۔ سندھ سرکار کو بتایا کچھ جا رہا ہے اور کیا کچھ جا رہا ہے ۔ وزیر اعلی سندھ فوری نوٹس لیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *