محکمہ تعلیم کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کا ڈائریکٹر کی تقرری کرانے کا دعوی

کراچی : اسسٹنٹ پروفیسر/ ڈپٹی ڈائریکٹر (آڈٹ) ، قاسم راجپر کی جانب سے ڈائریکٹر لگوانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

گزشتہ ایک سال سے محکمہ تعلیم کالجز میں میرٹ کے برخلاف تقررّیوں پر اساتذہ تنظیموں اور میڈیا کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے ۔ان تعیناتیوں کے حوالے سے تعلیمی حلقوں میں عام تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ تعیناتیاں قاسم راجپر کراتے ہیں ۔

مذید پڑھیں :لاک ڈاون کے نام پہ پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کی بھتہ خوری شروع

تاہم اساتذہ کے ایک وٹس ایپ گروپ میں قاسم راجپر نے خود اعتراف کر لیا ہے کہ وہ ماضی میں ‘ڈائریکٹر’ جیسی اعلٰی انتظامی اسامیوں پر تقررّیاں کرواتے رہے ہیں ۔

جس کے بعد محکمہ تعلیم کے ایماندار افسران کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی یہ واضح کرنا پسند فرمائینگے کہ ، حال ہی میں لیکچرار سے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقّی پانے والے محکمے تعلیم کے ملازم ، محکمے میں ڈائریکٹر جیسی اسامیوں پر کیسے تعیّناتیاں کروا سکتے ہیں ۔؟

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *