تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کا امجد جوہری اور سیفی علی خان کی گرفتاری کا مطالبہ

لاہور : تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 28 ویں سالانہ ”فہم دین کورس“ کے اختتام پر مرکز صراط مستقیم رضائے مجتبیٰ میں تاریخی 28 ویں ”سالانہ فہم دین کانفرنس“کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کی صدارت میاں محمد الیاس نے کی جبکہ الحاج محمد منیر احمد قادری مہمان خصوصی تھے۔ ناظم کانفرنس مفتی محمد ادریس جلالی تھے ۔ کانفرنس میں تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے ”اسلامی طرزِ حیات“ کے موضوع پر خصوصی مقالہ پیش کیا ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: اسلام اپنی حقانیت کی بنیاد پر پوری دنیا میں پھیلتا جارہا ہے۔ یورپی یونین کی پاکستان کے خلاف قرار داد بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس قرارداد کے مندرجات آزادئ اظہار کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں ۔ یورپی یونین کا تضاد کھل کے سامنے آ گیا ہے۔

مذید پڑھیں :تحریک لبیک NA-249 کا الیکشن کالعدم کرانے میدان میں آ گئی

معاذاللہ رسول پاک ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کو تو یورپی یونین آزادیئ اظہار قرار دے رہی ہے، لیکن پاکستانی عاشقان رسول ﷺ کے فرانس کے بارے میں احتجاجی جلوسوں اور بیانات کو ناقابل برداشت قرار دے رہی ہے۔

ہمارا فرانس کے خلاف احتجاج کس لیے آزادیئ اظہار کے زمرے میں نہیں آتا! کراچی میں حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مبینہ طور پر گستاخی کرنے والے امجد جوہری اور سیفی علی خان نامی خاتون کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

نیز توہین خداوندی کے مرتکب سندھ کے ملعون امر ذلیل کو فوری طور پر پھانسی لگایا جائے۔ ناموسِ رسالت ﷺ کے مسئلے پر پاکستان کو یورپی یونین سے رہنمائی لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مذید پڑھیں :کیا اسرائیلی امداد و ایجنڈا سعودیہ کے ذریعے ملے گا ؟

یورپی یونین کی قرارداد میں فرانس کی بے جا حمایت اور پاکستان کی بے جا مخالفت کی گئی ہے۔ مفتی محمد ادریس جلالی نے کہا: فہمِ دین کورس ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی جد وجہد کی وجہ سے ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے اور لاکھوں لوگ اس سے فیضیاب ہو چکے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *