وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ حاضری کیلئے پہنچ گئے

الرٹ ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان روضہ رسول صلی اللّٰہ علی و سلم پر حاضری کے لئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا استقبال گورنر امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی بھی عمران خان کے وفد میں شامل ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *