واٹر بورڈ MD کا مرحرم PRO کے اہل خانہ کیلئے بڑا اعلان

کراچی : واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے دو روز قبل انتقال کر جانے والے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن رضوان حیدر کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے ۔

الرٹ کو موصول ہونے والے لیٹر نمبر N0.KW&SB/DMD/HRD&A/DD-HR/ کے مطابق گریڈ کے انسپکٹر (پوسٹنگ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن) کی وفات 6 مئی کو ہوئی تھی ، جن کی رہائش گلشن اقبال بلاک 14 میں واقع ایل ایس آر رہائشی کالونی کے مکان نمبر A-37 میں تھی ۔

مذید پڑھیں :روح کا سکون!

جس کے بعد مذکورہ گھر کی الاٹمنٹ مرحوم کی بیوہ کے نام منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں پر وہ 28 مئی 2026 تک رہیں گی ۔

واضح رہے کہ اس دوران مرحوم کے ورثا میں سے بیٹی یا بیٹے کو بھی سرکاری نوکری دی جائے گی ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے فی الفور کئے جانے والے اس اقدام کو افسران و ملازمین کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل قابل ستائش، قابل مثال اور غمزدہ خاندان کے دکھوں کا مداوا کرنے اور اللہ رب العزت سے دعائیں سمیٹنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *