اسلام آباد : 18553 امیدواروں میں سے 1.92 فیصد CSS امتحان پاس کر سکے

اسلام آباد : اس سال سی ایس ایس تحریری امتحان میں صرف 376 امیدوار پاس، 18177 فیل ہوئے ۔

سی ایس ایس امتحان میں پاس ہونے والوں کی شرح اس بار 2 فیصد سے بھی کم رہی ہے ۔ پانچ سال سے پاس ہونے کی شرح انتہائی کم ہونے لگی ہے ۔

سی ایس ایس امتحان 2021ء میں 1.96 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے ۔ اٹھارہ ہزار 177 امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوئے ۔ صرف 376 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ جب کہ 376 میں سے 221 امیدواروں نے انٹرویو کلیئر کیا ہے ۔

مذید پڑھیں :امتحان برائے CSS کی کیلئے کن باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیئے ؟

گزشتہ سال امتحان میں کامیابی کی شرح 3 فیصد تھی ۔ دستاویزات کے مطابق کل 18 ہزار 553 امیدواروں نے داخلے جمع کرائے ۔ 376 تحریر ٹیسٹ میں پاس ہوئے ، 364 نے انٹرویو میں کامیاب ہوئے ۔

کامیاب ہونے والوں میں لڑکیوں کی تعداد 138 اور لڑکوں کی تعداد 226 کامیاب ہوئے ہیں ۔ کامیابی کا کل تباسب ایک اشاریہ 962 فیصد رہا ہے ۔ 221 امیدواروں کو جاب کے لئے سفارش کی گئی ہے ۔ جن میں 142 مرد اور 79 خواتین شامل ہیں ۔

ڈائریکٹر سید محمد ایوب شیخ نے کامیاب امیدواروں کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *