اندرون ملک جانے والی بسوں کو مختلف اضلاع سے پولیس نے واپس کرنا شروع کر دیا

کراچی : پبلک سروس ٹرانسپورٹ بسوں کو سندھ کے مختلف اضلاع میں پولیس نے واپس کرنا شروع کر دیا ۔

سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپوٹرز کے اعلامیہ کے مطابق کراچی سے پنجاب ، خیبرپختنخوا ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان جانے والی ٹرانسپورٹ سروس کو ٹول پلازا سے واپس کرنا شروع کر دیا۔ سندھ کے مختلف ضلعوں سے واپس کرنے پر ٹرانسپورٹرز کی تنظیموں کا گلستانِ جوہر، صفورے چورنگی پر قاہدباد لانڈی پر احتجاج اور ٹرافیک جام ہو گیا ۔

ٹرانسپورٹرز نے دونوں ٹریک گاڑیاں کھڑی کر کے بند کر دیئے اور حکومت سندھ کے اس اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر عید کے بعد آئیندہ کے لائے عمل کا بھی اعلان کیا اور جب کے لاک ڈاؤن 8 تاریخ سے ہونا تھا اُس کا سلسلہ 6 تاریخ کی شام سے ہی شروع کر دیا ۔

مذید پڑھیں :محکمہ تعلیم کے 21 ارب میں سے 12 ارب روپے خرچ ہو چکے : سعید غنی

جو مسافر اپنے اہلو عیال کے ساتھ عید منانے اپنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے ، اُن کو بھی واپس کراچی کر دیا ، یہ انتہائی زیادتی ہے ، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم سندھ گورمنٹ میں بیٹھے اعلیٰ اقام سے اپیل کرتے ہیں کے سندھ کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے ۔

انہوں نے مذید مطالبہ کیا کہ دوسروں صوبوں کی طرح کراچی کے ٹرانسپورٹرز کے لئے بھی گورنمنٹ کی سطح پر پالیسی بنائی جائے اور کراچی شہر میں ایک بہترین بس ٹرمینل دیا جائے ۔تاکہ کراچی شہر میں دوسرے صوبوں کی طرح ٹرانپوسٹرز اپنا عزت سے کاروبار کے سکیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *