لاک ڈائون کا سلسلہ کیسا رہے گا ؟

رپورٹ : اختر نواز

محکمہ داخلہ سندھ نے عید پر نئی پابندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی خصوصی اجازت کے بعد سے سخت ترین لاک ڈاون کا آغاز ہو گا، سندھ میں تمام کاروبار ، مارکیٹیں شاپنگ پلازہ 9 تا 16 مئی بند رہیں گے، بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا ۔

ایس او پیز میں نرمی کے حامل کاروبار صبح 5 سے شام 7 بجے تک کیا جا سکے گا ، اس کے بعد خلاف ورزی کونے والوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے نمٹیں گے، نئے حکم نامے میں صوبے میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی ، صرف اور صرف میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہو گی۔

باقی تمام جنرل اسٹور بند رکھیں جائے گے، ہر قسم کی محفل پر مکمل پابندی ہو گی۔ ریسٹورنٹ میں صرف ڈیلیورے کی اجازت ہو گی ۔ ریسٹورینٹس صبح پانچ سے شام سات بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے ۔ ریسٹورینٹس ہوٹلز صرف ہوم ڈیلیوری اور ڈرائیو تھرو سروس کر سکیں گے ۔

مذید پڑھیں :افطار کیلیے فٹبال میچ روک دیا گیا

بیکری، کریانہ اسٹور، دوددھ، گوشت سبزی کی دکانیں شام سات بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی ۔ اگر کوئی ایس او پیز اوقات میں سفر کرنا چاہے گا تو کار (فوروہیل) میں بھی صرف دو افراد کی اجازت ہو گی ۔ نجی گاڑیوں، ٹیکسی، کیب میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہونگی ۔

حسب سابق و روایت غریب کی سواری موٹر بائیک بھی پابندی کے نرغے میں آ گئی ہے مطلب کہ ان دنوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہے ۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ جانوروں کی خرید وفروخت کی دکانیں ویٹرنری اسٹورز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا ۔
ماسک کا استمال لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

صوبہ بھر میں میونسپل سروسز میں صرف پانی اور سیوریج کے کام کی اجازت ہو گی ۔ کے الیکٹرک اور گیس کے ورکرز کو وقت ضرورت کام کی اجازت ملے گی لیکن آئی ڈی ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ 9 مئی سے سندھ میں سخت لاک ڈاون پابندیوں کا اطلاق ہو گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *