کل سندھ بھر میں پُر امن احتجاج کیا جائے گا : اياز لطيف پليجو

کراچی : صدر قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ کل سندھ بھر میں پُر امن احتجاج کیا جائے گا۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ نے آج کاٹھوڑ اور گڈاپ کے مقامی لوگوں پر براہ راست فائرنگ کی ہے ۔

بلڈر نے ان نہتے دیہاتیوں پر حملہ کیا جو آبائی زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ حکومت سندھ ملک ریاض کے ہمراہ اس عمل میں شامل ہے اور میڈیا خاموش ہے ۔

مذید پڑھیں :ملک بھر میں MWM کی جانب سے یوم القدس پر احتجاجی مظاہرے‎

اياز لطيف پليجو کا کہنا ہے کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے ، لیکن افسوس کہ ریاست اور عدلیہ دکھائی نہیں دے رہے ۔ قومی عوامی تحریک اس ظلم کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال کی کال دينا چاہتی ہے ، لیکن کورونا کے دوران پورا سندھ بیروزگار اور برباد ہے ۔

صدر قومی عوامی تحریک کے صدر کا کہنا ہے کہ عید سے قبل تباہ حال اور لاچار غریبوں کے لئے پریشانی پیدا نہیں کرنا چاہتے ۔ ميں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کل پورے سندھ کو پر امن احتجاج کی کال دیتا ہوں۔

ایاز لطيف پليجو کا کہنا ہے کہ عید کے بعد سندھ پر اس جارحانہ حملے کے خلاف ہڑتال اور دیگر احتجاجوں کا آپشن کھلا رہے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *