بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کی فیملی بھی کورونا کا شکار

اداکارہ

ممبئی: اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا گھرانہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا تاہم خود اداکارہ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی 4 ہزار کے قریب ہے جب کہ بھارت کی کئی نامور شخصیات اس وبا کا شکار ہوچکی ہیں، اب اداکارہ شلپا شیٹھی کا گھرانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ شلپا شیٹھی نے لکھا ’’گزشتہ 10 روز ہمارے خاندان کے لیے بہت مشکل ثابت ہوئے ہیں، میرے ساس سسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد میرے بچوں، شوہر راج اور میری ماں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

داکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہ تمام افراد اپنے اپنے کمروں میں قرنطینہ ہوگئے ہیں اور حکومت کی جانب سے دی گئی تمام گائیڈلائنز کو فالو کررہے ہیں اور ساتھ ہی ڈاکٹرز کے مشوروں پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔

شلپا شیٹھی نے کہا کہ ہمارے اسٹاف میں شامل 2 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور ان کو بھی تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، آپ سب کی نیک خواہشات کا شکریہ۔ اداکارہ نے آخر میں لوگوں سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *