ضمنی الیکشن بدین کی انتخابی مہم 19 مئی کو ختم ہو گی

 کراچی : ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت ضمنی انتخاب برائے پی ایس 70 بدین۔I میں مقابلہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں سے کہا ہے کہ تمام سیاسی سرگرمیاں پولنگ سے 48 گھنٹے قبل مورخہ 18 اور 19مئی 2021 کی درمیانی شب 12بجے ختم ہو جائے گی۔ مذکورہ دفعہ کی خلاف ورزی ایک غیر قانونی عمل ہو گا جو انتخابی ایکٹ 2017 کے تحت قابلِ سزا ہو گا۔
سیاسی جماعتوں اور ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے اُمیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قانون پر عمل پیرا ہوں، تاکہ  20مئی 2021 بروز جمعرات کو انتخاب منظم اور پُر امن طریقے سے منعقد ہو سکے۔
ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنرسندھ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے ضمنی انتخاب برائے این اے  249کراچی غربی۔ II کے حوالے سے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پولنگ بیگز کی سیل ٹوٹی ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ بیگز کی سیل محفوظ تھی اور پولنگ بیگز کی سیل ٹوٹی ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کہا ہے کہ اُمیدواران سے فارم 45کے حوالے سے دوران میٹنگ کہا گیا تھا کہ ہر اُمیدوار اپنے پولنگ ایجنٹ کو
تاکید کرے کہ وہ پریذائیڈنگ افسران سے فارم 45کی کاپی ضرور وصول کریں اور تمام پریذائیڈنگ افسران کو بھی ٹریننگ کے دوران ہدایت دی گئی تھی کہ فارم 45 کی کاپی تمام اُمیدواران کے ایجنٹس کو مہیا کی جائے۔
اگر کسی اُمیدوار کے ایجنٹ کو فارم 45 کی کاپی موصول نہیں ہوئی تھی تو اِس کی کوئی بھی شکایت رات 12بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں درج نہیں کرائی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت دوبارہ گنتی کے عمل میں صرف درست اور مسترد شدہ ووٹوں کو ہی گنا جاتا ہے۔ قانون کے  مطابق دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *