ٹھٹھہ : MPA علی حسن زرداری نے زیرِ سمندر 6000 فٹ پائپ لائن بچھا دی

ٹھٹھہ : پی ایس 78 پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے گاؤں کے لوگوں کو پانی پہنچانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔ زیر سمندر سے 6000 فٹ لمبی پائپ لائن بچھا دی گئی ہے ۔

ٹھٹھہ کے تعلقہ گھوڑا باری کے قریب کھارو چھان کے گاؤں حاجی عباس پیروزانی کے لوگ کئی سالوں سے پانی جیسی نعمت سے محروم تھے گائوں کے لوگ جس میں مرد خواتین بچے شامل ہیں دور دراز کے علاقوں سے میلوں کا سفر طے کر کے پانی لیکر آتے تھے ۔

گاؤں کے لوگوں کی فریاد پیپلز پارٹی ایم پی اے علی حسن زرداری کو ملی تو انہوں نے فوری طور پر گائوں کا وزٹ کیا اور عوام کے دیگر مسائل میں پانی کا مسلہ حل کروا دیا ۔

مذید پڑھیں :جین مندروں کی قدیم مورتیاں حیدر آباد منتقل کرنے سے تھر واسیوں کو تشویش

زیر سمندر سے 6000 فٹ لمبی پائپ لائن لگوا دی گئی ۔ پانی ملنے پر گوٹھ عباس پیروزانی اور ارد گرد کے علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی گاؤں کے لوگوں نے حاجی علی حسن زرداری کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر تعلقہ گھوڑا باری حلقہ پی ایس 78 پپلز پارٹی کے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے پیپلز پارٹی نے جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں کسی نے بھی نہیں کرائیے ہیں ٹھٹھہ ضلع سمیت پورے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سے مجھے دلی سکون ملتا ہے جہاں روڈ رستے نہیں تھے وہاں روڈ رستے بنائیے گئے ہیں اور کچھ روڈ رستوں کی نئے سرے سے تعمیر کرائی جائے گی ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *