واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رضوان حیدر انتقال کر گئے

کراچی : واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رضوان حیدر جمعرات کی صبح انتقال کر گئے ۔

مرحوم کو دل کا دورہ پڑا تھا ، انہیں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی روڈ لے جایا گیا ۔ لیکن ان کے چیک اپ سے قبل ہی وہ اللہ کو پیارے ہو گئے ۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹیاں ایک داماد اور بیوہ کو چھوڑا ہے ۔

داماد کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز تراویح فاروقی مسجد گلشن اقبال میں ادا کی گئی ۔ جب کہ تدفین سی ایریا لیاقت آباد کے قبرستان میں کی گئی ۔

مذید پڑھیں :جین مندروں کی قدیم مورتیاں حیدر آباد منتقل کرنے سے تھر واسیوں کو تشویش

مرحوم کو چند روز قبل بھی ہارٹ اٹیک ہوا تھا ۔ ٹبہ اسپتال کے ڈاکٹر نے اسٹینڈ والو ڈالوانے کا مشورہ دے کر ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جو رزلٹ مثبت آنے پر دل کا آپریشن ملتوی کر کے انہیں آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا تھا ۔

وہ ان ہشاش بشاش کیفیت میں کورونٹائن کے ایام پورے کر رہے تھے کہ جمعرات کی صبح انہیں دوسرا اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان ، ڈی ایم ڈی فنانس محمد ثاقب ، سعید شیخ ، محمد ندیم کرمانی ، پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری محسن رضا ، مظفر قائمخانی سمیت دیگر افسران نے رضوان حیدر کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی اخروی منازل کی آسانی کیلئے دعا کی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *