کھلابٹ : پانی کی قلت کیخلاف اہلیانِ چھوہر کالونی کا احتجاج رنگ لے آیا

کھلابٹ : پانی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے شہریوں کو جان بوجھ کر پریشانی میں مبتلا کرنے پر اہلیان چھوہر کالونی کا احتجاج رنگ لے آیا ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ ہری پور کے ایکسین کے بروقت نوٹس اور خصوصی ہدایات پر SDO سب ڈویژن غازی سٹاف سمیت واٹر سپلائی سکیم چھوہر کالونی پر پہنچے ۔

معززین علاقہ نے وال مین کی غفلت سمیت دیگر مسائل کے انبار لگا دئیے ۔ ایس ڈی او کا شہریوں کو وال مین تبدیل کر کے فرض شناس وال کی تعیناتی سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ جس پر معززین علاقہ نے ایکسین پبلک ہیلتھ ہری پور اور ایس ڈی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بروقت نوٹس لینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

گزشتہ دور روز قبل چھوہر کالونی سیکٹر نمبر 2 کے عوام علاقہ نے گزشتہ کئی عرصہ سے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا ۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چھوہر کالونی واٹر سپلائی پر تعینات وال مین نے غفلت کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔ غافل اور بد اخلاق وال مین نے جان بوجھ کر ہمارے عوام کو پانی کی مصنوعی قلت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

مذید پڑھیں :جین مندروں کی قدیم مورتیاں حیدر آباد منتقل کرنے سے تھر واسیوں کو تشویش

عوام علاقہ کے احتجاج پر محکمہ پبلک ہیلتھ ہری پور کے حکام نے فوری نوٹس لیا ایکسین پبلک ہیلتھ شاہد نواز خان کی خصوصی ہدایت پر SDO سب ڈویژن غازی ضیاء الرحمن کی واٹر سپلائی چھوہر کالونی پر سٹاف کے ہمراہ آمد ۔

اس موقع پر چھوہر کالونی کے معززین علاقہ جن میں ممتاز بزرگ شخصیت حاجی اعجاز احمد اصفیاء احمد کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر قاضی نثار احمد خان تنولی غلام مرتضی ناصر اقبال خان ماجد خان لالہ خیل ٹھیکدار محمد نواز شیراز تنولی و دیگر معززین علاقہ نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کو وال مین کی سابقہ کارستانی غفلت اور شہریوں کی مشکلات و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

جس پر ایس ڈی او نے تعینات وال مین کو تبدیل کرنے پانی کی فراہمی کا باقاعدہ شیڈول جاری کرنے سمیت دیگر پیش کردہ تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو ہر ممکن بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنا اور جملہ مسائل کو حل کرنا ہی ہماری اولین ڈیوٹی ہے کسی بھی شہری کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو برائے راست ہم سے رابطہ کریں یا ہمارے آفس تشریف لائیں ۔

مذید پڑھیں :بیس فیصد فیسوں میں کمی کیخلاف دائر درخواست مسترد

ہر ممکن شہریوں کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ شہریوں کو بہتر سروسز فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ایس ڈی او ضیاء الرحمن کی آمد اور بر وقت نوٹس کے بعد یقین دہانی پر معززین علاقہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں اور ایکسین پبلک ہیلتھ شاہد نواز خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *