شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 3 جوان شہید

پاکستان آرمی

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 دہشت گرد لاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اس آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوگئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *