اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیریں مزاری

شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

شہرِ اقتدار میں تقریب سے خطاب کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ  فلسطین کو انصاف ملنے تک اسرائیل سے متعلق سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے او آئی سی میں فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز نہیں اٹھائی جاتی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم ممالک کو کم از کم فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز تو اٹھانی چاہیے، بھارت اور اسرائیل نے انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں۔

انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کافی دباؤ بھی آئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *