اہلیانِ کراچی کا فری آن لائن سحر و افطار کا انوکھا سلسلہ

کراچی : کراچی شہر اور یہاں کے شہری اپنی سخاوت میں مشہور ہیں اور ان کا کوئی ثانی بھی نہی، کراچی کے کچھ شہریوں نے مختلف علاقوں میں خدمت کمیٹیوں کے نام سے عوام الناس کی خدمت کا بے مثال سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

جس میں خدا داد کالونی کی اجمام خدمت کمیٹی پی ای سی ایچ ایس ، وائس آف گلزار ہجری خدمت کمیٹی طارق روڈ وغیرہ شامل ہیں ۔ان ہی افراد نے ایک اور بے مثال خدمتی سلسلہ شروع کیا ہے اور وہ ہے ۔ آن لائن سحر و افطار جاری ہے ۔

مذید پڑھیں :اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیریں مزاری

اگر آپ روزے دار ہیں افطار و سحر کا بندوبست نہی کر سکتے تو آپ فون اٹھائیں اور متعلقہ خدمت کمیٹی کو فون کریں ۔ اپنا ایڈریس بتائیں ، کچھ دیر بعد ان کا نمائندہ آپ کے دروازے پہ سحر و افطار لیکر حاضر ہو جائے گا ۔ اور آپ کی عزتِ نفس مجروح کیئے بنا آپ کو دیکر چلا جائے گا ۔

ہم آپ کو پہلے بتا چکے ہیں کہ یہ لوگ پہلے رات کے اندیھرے میں لوگوں ان کے گھروں پہ سحری پہنچانے کا اہتمام کر کے سیرتِ عمر پیروی کر رہے تھے ۔ اور اب ان کا یہ منفرد اور انوکھا آن لائن خدمت کا انداز بلکل نیا اور انوکھا ہے ۔ جسے بہت سراہا جا رہا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *