صنعتی ورکرز کی ویکسی نیشن کو ترجیحات میں شامل کرنے کا EFP مطالبہ

کراچی : ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کے عزم کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے مرحلے میں صنعتی ورکرز کی فوری ویکسی نیشن کو ترجیحات میں شامل کیا جائے تاکہ صنعتی ورکرز کی قیمتی زندگیوں کو اس جان لیوا وبا سے محفوظ بنایا جا سکے ۔

اسماعیل ستار نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی معیشت ایک انتہائی مشکل مرحلے سے گذر رہی ہے ۔ ایک طرف تو پاکستان کی برآمدات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے . جب کہ دوسری طرف ملکی برآمدات کی موجودہ سطح اور رفتار کو برقرار رکھنے کے لیئے برآمد کنندگان علاقائی حریفوں کے ساتھ مستقل معاشی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں :نگہ بلند ، سخن دلنواز ، جاں پُر سوز

انہوں نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ معاشرے کا صرف ایک خاص طبقہ ( اعلیٰ متوسط طبقہ ) کورونا ویکسی نیشن میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ اسماعیل ستار نے زور دیا کہ حکومت کو شہریوں کے دوسرے طبقے کو سمجھانے کے لیئے جدوجہد کرنی ہو گی اور ایسا کرتے وقت اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ ان سب کو سوشل سکیورٹی اسٹیٹس حاصل ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 150 اموات کے ساتھ یومیہ 5 ہزار سے زائد کیس رجسٹر ہو رہے ہیں ۔ لہٰذا یہ انتہائی ضروری ہے کہ ملازمین کی صحت کا بھی تحفظ کیا جائے کیونکہ وہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کا مقصد ویکسی نیشن کے اس اہم اقدام سے متعلق لائحہ عمل کو اجاگر کرنا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *