بلاول بھٹو زرداری نے شکایت کے بغیر دوبارہ گنتی کو نئی روایت قرار دے دیا

بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شکایت کے بغیر انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کو نئی روایت قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئی روایت ہے اور پیپلز پارٹی اس کا خیرمقدم کرتی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 2018 میں بیشتر نشستوں پر جیت کا تناسب 5 فیصد ہونے کے باوجود دوبارہ گنتی کا موقع نہیں دیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ نئی روایت سامنے آنے کے بعد ہم 2018ء کے اُن حلقوں میں دوبارہ گنتی پر غور کریں گے جہاں جیت کا تناسب 5 فیصد سے کم تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *