پرویز الٰہی کی ختم نبوتﷺ کے معاملے پر وزیراعظم کے موقف کی تعریف

پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تعریف کی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر جرات مندانہ موقف اپنایا۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم بین الاقومی فورم پر بھی بات کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں، کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور اقلیتی ارکان نے قانون سازی میں ساتھ دیا ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *