میٹرو ٹرین کے خوفناک حادثے میں 23 افراد جاں بحق

الرٹ ویب ڈیسک : میکسیکو سٹی کے دارالحکومت میں میٹرو ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حادثہ میٹرو ٹریں کی بالائی گزر گاہ بیٹھنے کے سبب پیش آیا ۔ میٹرو ریل شہر کے جنوبی علاقے اولیواس سے ٹیزنوکو جا رہی تھی ۔

رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میں ایک میٹرو ریل پل سے گزر رہی تھی کہ اچانک پل منہدم ہو گیا اور ٹرین زور دار دھماکے سے نیچے آ گری ۔ حادثے کے بعد لوگوں کی چیخ و پکار مچ گئی ۔

مذید پڑھیں :صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد انتقال کر گئے

خوفناک حادثے کے نتیجے میں اب تک 23 افراد کے ہلاک ہونے جب کہ 70 سے زائد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ حادثے کے بعد امدادی رضا کاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین اس ٹریک کے اوپر موجود تھی ۔ جب کہ ٹریک ٹوٹنے سے ٹرین کی بوگیاں زمین پر گر گئیں ۔ بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

مذید پڑھیں :پرویز الٰہی کی ختم نبوتﷺ کے معاملے پر وزیراعظم کے موقف کی تعریف

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرو ریل ٹریک کا اوپری حصہ جزوی طور پر گر گیا ۔ جس کی وجہ سے ملبہ اور ٹرین کے بعض ڈبے نیچے سڑک پر آ گرے ۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق جس مقام پر ٹرین کے ڈبے گرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ وہاں کھڑی کچھ کاریں بھی اس کی زد میں آئی ہیں جو ملبے کے نیچے دب گئیں ۔

شہر کی میئر کلوڈیا شین بام نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ، ”آگ پر قابو پانے والا عملہ اور محکمہ پبلک سیفٹی کے لوگ ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ کئی ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج چل رہا ہے اور اس بارے میں مزید اطلاعات جلد ہی فراہم کی جائیں گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *