صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 140 روپے فی کس مقرر

کراچی : سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیئے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے ۔ گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے ۔

اسی طرح کفارہ قسم 140 ہے ۔ جب کہ کفارہ اور فدیہ صوم 60 مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے ۔ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کر سکتے ہیں ۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کا ’’عیدی‘‘ کیلئے شہریوں کے کنکشن منقطع کرنا شروع

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق گندم کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 140 روپے فی کس جبکہ جو کے حساب سے 320 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے ۔

کھجور کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 960 روپے فی کس اور کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ پنیر سے 3450 روپے ہے ۔

جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ۔ وہ تیس روزوں کا فدیہ چکی کا آٹا 8400 روپے ، جو 19200 روپے ، کھجور 57600 روپے ، کشمش 115200 روپے ادا کریں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *