مہر برادران کا راشد محمود سومرو کے اعزار میں افطار ڈنر

کراچی : جمعیت علمائے اسلام سندھ میں پچھلے کئی عرصہ سے تیزی سے فعال ہو رہی ہے ۔ جس میں راشد محمود سومرو کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

گزشہ روز خانگڑہ، گھوٹکی میں مھر برادران جن میں سردار علی گوہر خان مھر اور علی نواز خان مھر شامل ہیں ان کی طرف سے جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد خالد محمود سومرو کے اعزاز میں خانگڑہ گھوٹکی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔

مذید پڑھیں :یش راج فلمز کا بالی ووڈ انڈسٹری کے 30 ہزارملازمین کو ویکسین لگانے کا اعلان

جس میں مولانا ناصر خالد محمود سومرو ، مولانا محمد اسحاق لغاری ، مولانا محمد صالح انڈھر ، مولانا محمد قاسم کھاوڑ ، حافظ سراج احمد چنہ و دیگر معززین نے شرکت کی ۔ افطار ڈنر کے موقع پر ملکی ، صوبائی اور علاقائی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *