میلبورن کرکٹ کلب کا شاہد آفریدی کو تاحیات ممبر شپ دینے کا اعلان

شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے لائف ٹائم ممبر شپ کے اعزاز سے نواز دیا ہے ۔

میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو کرکٹ میں بے پناہ خدمات پر تاحیات ممبرشپ دے دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’میرے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کلب نے مجھے عزت بخشی، میں اس اعزاز پر ایم سی سی کا مشکور ہوں جب کہ کرکٹ کو آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ پروموٹ اور سپورٹ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *