جماعت نہم و دہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

میٹرک بورڈ

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے جماعت نہم و دہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔

میٹرک بورڈ کے مطابق سال 2021 کے جمع کرانے کی تاریخ میں 20 مئی 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

مذید پڑھیں :کراچی پریس کلب نے JUI کے داخلے پر عائد پابندی ہٹا دی

انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء و طالبات سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلداپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 1200 کے ساتھ لازمی جمع کرا دیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *