متحدہ عرب امارات کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآ ب جناب حماد عبید ابراہیم الزابی نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ائیر چیف کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون اور ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

مذید پڑھیں :پاک بحریہ انگیج افریقہ پالیسی

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات استوار ہیں جو متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور پاک فضائیہ کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *