صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا رات گئے مارکیٹس اور ہوٹلز کا دورہ

کراچی۔ : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے رات دیر گئے ضلع ساؤتھ کی مارکیٹس ، ہوٹلز اور دو دریا کا اچانک دورہ کیا ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سائوتھ ون جنید اقبال خان، اسسٹنٹ کمشنر سائوتھ ولید اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

مذید پڑھیں :حکومت محکمہ صحت کے تیزی سے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنائے : پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کھڈا مارکیٹ، شہباز کمرشل، بدر کمرشل، صدر اور دیگر علاقوں کا سمیت دو دریا پر قائم ہوٹلز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں دکانداروں کو سرزنش اور افسران کو جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام اور تاجر برادری اپنے آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرے کیونکہ انسانی زندگیاں سب سے قیمتی ہیں۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی اقدامات پر سختی سے پابندی کروائے تاہم ناجائز طور پر کسی کو بھی تنگ کیا جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *