کالم نگار ادریس اُپل کی وفات پر JUI رہنمائوں کا اظہارِ تعزیت

کراچی : جعمیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کالم نگار ادریس اُپل کی وفات پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ کالم نگار محمد ادریس اپل جے یو آئی کے دیرینہ نظریاتی کارکن تھے ۔ ابتداء سے ہی وہ میرے رفیق رہے ۔اچھے برے وقت میں جے یو آئی کے ساتھ وابستہ رہے ۔ مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ نظریاتی حوالے سے طویل عرصہ کارکنوں کی تربیت کرتے رہے ۔

مذید پڑھیں :پاک بحریہ انگیج افریقہ پالیسی

امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب ڈاکٹر عتیق الرحمان کا کہنا ہے کہ جمعیۃ علماء کے لئے ان کی قلمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ مولانا صفی اللہ کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ کریم حافظ صاحب کی مغفرت فرمائے ۔ مولانا محمد امجد خان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ انکی لغزشوں سے درگذر فرمائے اور انہیں اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے ۔

ترجمان پنجاب اقبال اعوان مولانا سلیم اللہ قادری کا کہنا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ھیں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ھیں ۔ مجلس عاملہ جمعیت علماء اسلام پنجاب محمد ادریس اپل کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *