خدمتِ انسانیت کیلئے JDC کے کاموں پر فخر ہے : گورنرِ سندھ عمران اسماعیل

گورنر سندھ اور جے ڈی سی

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے جناح اسپتال کے سامنے موجود جے ڈی سی کے فری موبائل ریسٹورنٹ کا دورہ کیا ۔

موبائل ریسٹورنٹ کے دورے کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے غربا اور مساکین کی افطاری کیلئے قائم فری ریسٹورنٹ کا جائزہ لیا ،اور اس موقع پر انہوں نے افطاری کی تیاری کے لیئے کڑاہی میں سموسے بھی ڈالے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فری ریسٹورنٹ کی صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات کی تعریف کرنے کے ساتھ ایک نئے موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح بھی کیا ۔

مذید پڑھیں :حجر اسود کی قریب ترین تصاویر

اس دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت کے لیئے کیے جانے والے کاموں میں پاکستان ایک منفرد اہمیت رکھتا ہے ۔ اسی ضمن میں جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی ) فاونڈیشن کے کاموں کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔

جناح اسپتال کے سامنے عوام الناس کے لیئے اتنے اعلی معیار کا موبائل ریسٹورنٹ قائم کرنا بہت بڑی بات ہے ۔ ان دسترخوانوں سے روزانہ ہزاروں لوگ کھانا کھاتے ہیں اور استفادہ حاصل کرتے ہیں ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جے ڈی سی کے کاموں کو مزید سرہاتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت کے ہر کام کے لیے وفاق اور صوبہ فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے ساتھ شانہ با شانہ کھڑا ہے ۔ جے ڈی سی جے جنرل سیکرٹری ظفر عباس کے قیادت میں کام کرنے والے ادارے جے ڈی سی کو آنے والے وقت میں جب بھی کوئی ضرورت ہوئی وفاقی حکومت ضرور ساتھ دے گی ۔

مذید پڑھیں :کراچی : خاتون پروفیسر نسرین نگہت کا قاتل گرفتار

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے ڈی سی فاونڈیشن ظفر عباس نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو شیلڈ بھی پیش کی ۔اور فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر مہمانوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔

واضح رہے کہ جے ڈی سی کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی فری ریسٹورنٹ کی سہولت ایس او پیز کے ساتھ دینے کا منفرد سلسلہ یکم رمضان سے شروع کر رکھا ہے جس میں یومیہ ہزاروں افراد استفادہ حاصل کرتے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *