کراچی : خاتون پروفیسر نسرین نگہت کا قاتل گرفتار

کراچی : خاتون پروفیسر نسرین نگہت زوجہ محمد عرفان کا قاتل گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزم کی شناخت شاہدالرحمان ولد سیف الرحمان کے نام سے ہوئی

تفصیلات کے مطابق خاتون پروفیسر نسرین اور انکے شوہر کو شریف آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے میں دوران ڈکیتی گولیاں مار کر قتل و زخمی کیا گیا تھا

پروفیسر نسرین اپنے بیٹے حسان کی شادی کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھی کہ دوران ڈکیتی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ پروفیسر نسرین کے خاوند پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضی نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی جسکی سربراہی ایس پی لیاقت آباد ڈویژن جبکہ ایس ڈی پی او لیاقت آباد، انسپکٹر حاجی ثناءاللہ اور ایس ایچ او شریف آباد سید کامران حیدر ٹیم میں شامل تھے. جنکے انتھک کاوشوں اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش سے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *