واٹر بورڈ کورنگی کے ایکسین عرفان اللہ خان نے مختلف علاقوں کا پانی بند کر دیا

کراچی : کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکسین کورنگی عرفان اللہ خان نے کچی آبادیوں کے اوقات کار میں ڈی ایچ اے کو فراہمی آب شروع کر دی ، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر غیر قانونی کنکشن کا شور مچا کر کورنگی ناصر کالونی ، پی اینڈ ٹی سوسائٹی ، دارالسلام سوسائٹی ، اللہ والاٹاون کرسچن ٹاون ، کورنگی کراسنگ ،بھٹائی کالونی ، قیوم آباد اور اختر کالونی کا پانی بند کر دیا ۔

رمضان المبارک میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایکسین کورنگی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصر کالونی تا اختر کالونی تک آبادیوں کو فراہمی آب مکمل طور پر بند کر دی ہے اور شہریوں کو وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی ہے ۔

تاہم زرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل کورنگی ناصر کالونی کے عوام نے علاقے کے لیئے پانی کا کنکشن لیا جس پر ایکسین کورنگی عرفان اللہ خان نے کنکشن سے روکنے کی کوشش کی تو عوام کے جم غفیر کے احجاج پر ایکسین کورنگی مایوس ہو کر واپس چلے گئے ۔

مذید پڑھیں :مولانا الیاس چنیوٹی کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

بعد ازاں ایکسین کورنگی نے الزام عائد کیا کہ عوام نے ایم این اے فہیم خان کی سرپرستی میں غیر قانونی کنکشن لیا ہے اسی لیئے ایکسین کورنگی اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کاشف نیازی نے ناصر کالونی کے ساتھ ساتھ دیگر تمام علاقوں کا بھی پانی بند کر دیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سابق چیئرمین یوسی شمشاد خان نے کہا ہے کہ ناصر کالونی کنکشن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے پانی شہریوں کا بنیادی حق ہے اصل بات یہ ہے کہ ایک ہفتہ قبل ایکسین کورنگی عرفان اللہ خان اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کاشف نیازی کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی جب قیوم آباد اور اختر کالونی کا پانی ڈی اہچ اے کو دیا جا رہا تھا بس اس دن کے بعد سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ حکام ناصرکالونی کے کنکشن کو غیر قانونی قرار دے کر اپنی چوری چھپانا چاہتے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *