اسٹار فٹبالر میسی کے جوتوں کی نیلامی نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا

اسٹار فٹبالر

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے مہنگے جوتوں کی نیلامی نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔

تفیصلات کے مطابق ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر اور بارسلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی کے جوتے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام ہوئے۔

بارسلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی نے 22 دسمبر کو ریال ویلادولڈ کے خلاف جو شوز پہن کر بارسلونا کے لیے ریکارڈ 644 واں گول اسکور کیا تھا وہ انہو ں نے فلاحی کاموں کے لیے نیلام کردیا۔ یہ جوتے ایک لاکھ 25 ہزار پاونڈز یعنی تقریبا دو کروڑ 65 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے میں نیلام کیے گئے ۔

میسی نے یہ شوز نیلامی کے لیے کاتالونیہ کے نیشنل ڈی آرٹ میوزیم میں رکھوائے تھے، اس سے حاصل ہونے والی نیلامی کی رقم بارسلونا کے ایک اسپتال میں ہیلتھ پراجیکٹ پر لگائی جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *