عالمی سطح پر 5 مئی ہاتھوں کی صفائی کا دن منایا جاتا ہے : سیدہ صدف اکبر

اسلام آباد : گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاشمانی ہسپتال کی انفیکشن کنٹرول مینیجر ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر نے کہا کہ 5 مئی کو عالمی طور پر ہاتھوں کی صفائی کا دن منایا جاتا ہے،جس کا مقصد عالمی طور پر عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنا ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو درست اور بروقت طریقے سے صاف کر کے مختلف بیماریوں کے پھیلاؤں کو روک سکتے ہیں ۔

2021 میں عالمی ادارہ صحت نے ہاتھوں کی صفائی کے عالمی دن کو ہیلتھ کیئر ورکرز کے حوالے سے موسوم کرتے ہوئے ہاسپٹل سیٹ اپ میں ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھنے پر زور دیا ہے کیونکہ وہاں پہلے سے مریض موجود ہوتے ہیں جو ذرا سی بے توجہی اور بے دھیانی سے اور زیادہ بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

مذید پڑھیں :اعتکاف، فضائل و مسائل

ہاشمانی ہسپتال کی انفیکشن کنٹرول مینیجر ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سب سے پہلے مریض کے ساتھ رابطے یا مریض کو چھونے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کر لینا چاہئے تا کہ مریض ہاتھوں کے مختلف مہلک جراثیموں سے محفوظ رہ سکیں۔

اس کے علاوہ مریض کے جسم سے خارج شدہ مواد کو چھونے سے پہلے اور چھونے کے بعد ہاتھوں کی صفائی ضروری ہے اور اس دوران کوشش کریں کہ دستانوں کا استعمال کریں اور دستانے اتارنے کے بعد بھی ہاتھوں کو صاف کر لینا چاہئے تا کہ خود کو اور صحت مند ماحول کو مریض کے نقصان دہ جراثیم سے بچایا جا سکے ۔

مذید پڑھیں :جامعہ کراچی : BA اور B.Com پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

انہوں نے کہا کہ مریض کو چھونے کے بعد اس کے گرد و پیش سے جانے اور مریض کے پاس سے ہٹنے کے بعد بھی ہاتھوں کی صفائی ضروری ہے تا کہ خودکو اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو مریض کے نقصان دہ جراثیم سے بچا سکیں اور اس کے جراثیم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہ ہو ۔

اس کے علاوہ مریض کے گرد وپیش ماحول سے رابطے کے بعد یعنی مریض یا مریض کے ارد گرد موجود مختلف اشیاء یا فرنیچر وغیرہ کو چھونے کے بعد حتیٰ کہ مریض کو چھوا بھی نہ ہو تب بھی ہاتھوں کی صفائی ضروری ہے کیونکہ خود کو اور ارد گرد کے ماحول کومریض کے نقصان دہ جراثیم سے بچانے کیلئے یہ ضروری ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *