مفتاح اسماعیل کا NA-249 کا انتخابی سامان رینجرز یا آرمی کی نگرانی میں رکھنے کا مطالبہ

مفتاح اسماعیل

کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 249 سے امیدوار مفتاح اسماعیل کی چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے سربمہر حالت میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان الیکشن کمشن فوری اپنی تحویل لے، ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق شدید خدشہ ہے ، یہ سندھ پولیس کی تحویل میں ہیں جو سندھ حکومت کا ہی ایک ذیلی محکمہ ہے ، انتخابی مواد درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک رینجرز یا پاک آرمی کی نگرانی میں کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے ۔

چیف الیکشن کمشنرکوبھجوائی گئی درخواست میں ہنگامی بنیادوں پرکارروائی کی اپیل کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کی میری درخواست پر فوری کارروائی اورحتمی نتائج جاری نہ کرنے کے الیکشن کمشن کے حکم امتناعی پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

مذید پڑھیں :بحریہ میں ہے تلاطم کہ سندھ آتا ہے

یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کی اکثریت کا تعلق سندھ حکومت سے تھا ،پولنگ عملے نے سندھ کی حکمران جماعت کا ساتھ دیا، جیسا کہ انتخاب میں حصہ لینے والی ہر جماعت اور امیدوار نے شکایت کی ہے ۔

دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپرز، کاونٹر فائلز ، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول، بیلٹ پیپراکاونٹس میں ردوبدل کئے جانے کا خدشہ ہے ۔ بیلٹ پیپرز، کاونٹر فائلز، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول میں رد و بدل کا خدشہ ہے ۔ ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق شدید خدشات ہیں ہے، بیلٹ پیپرز سندھ پولیس کی تحویل میں ہیں جو سندھ حکومت کاہی ذیلی محکمہ ہے،درخواست پرحتمی فیصلہ ہونےتک انتخابی مواد رینجرز یا پاک آرمی کی نگرانی میں رکھا جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *