کراچی : واٹر بورڈ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پر تشدد قابل مذمت ہے : غلام جیلانی

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی غلام جیلانی نے واٹر بورڈ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پر تشدد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کو مدینے کی ریاست بنانے والے اداروں کے ملازمین پر تشدد کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی ناصر جمپ پر پانی کا غیرقانونی کنکشن لگانے والوں کو روکنے پر ایم این اے آگ بگولہ ہوگیا جس کے باعث واٹر بورڈ کے ملازم پر تشدد کیا ۔

مزید پڑھیں :سندھ کی زمینوں پر بحریہ ٹاؤن کے قبضے قابل مذمت ہے : کاگف

پی ٹی آئی کے رہنما کی جانب سے واٹر بورڈ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پر تشدد کرنے پر شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے، کورنگی کی عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہی کا پانی چوری کرنا افسوسناک عمل ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *